سوال کا متن:
کیا فرماتے ہیں علماء دین مسئلہ ذیل کے بارے میں
کہ اگر مسافر امام نے جان کر یا انجانے میں عصر یا عشاء کی پوری چار رکعات مکمل پڑھا دی تو امام اور مقتدی دونوں کی نماز درست ہو جائیگی یا پھر اعادہ کی ضرورت پڑیگی
کہ اگر مسافر امام نے جان کر یا انجانے میں عصر یا عشاء کی پوری چار رکعات مکمل پڑھا دی تو امام اور مقتدی دونوں کی نماز درست ہو جائیگی یا پھر اعادہ کی ضرورت پڑیگی
جواب کا متن:
Ref. No. 39 / 979
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ احناف کے نزدیک قصر واجب ہے۔ صورت مسؤولہ میں مسافر نے اگر دورکعت پر قعدہ کیا تھا توامام کی نماز کراہت کےساتھ ہوجائے گی، مگر اعادہ کرلینا بہتر ہے، البتہ مقتدیوں کی نماز درست نہیں ہوئی، ان پر تمام رکعتوں میں بطور فرض اقتداء کرنا لازم تھا جبکہ امام پر دوہی رکعتیں فرض تھیں ۔لہذا مقتدی حضرات اپنی نمازیں ضرورلوٹالیں۔ کذا فی الشامی
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند