ھمارے یہاں مسجد شھید کی گئ ھے اور مسجد کی زمین پیمائش کی تو معلوم چلا کہ مسجد کے قرب وجوار جومکانات ھیں اسکے اندر بھی مسجد کی زمین ھےاور وہ مکانات چھت دار ھیں اور جس وقت ان مکانات کو بنایا گیا تھا تو اہل خانہ کو اس کا علم

سوال کا متن:

ھمارے یہاں مسجد شھید کی گئ ھے اور مسجد کی زمین پیمائش کی تو معلوم چلا کہ مسجد کے قرب وجوار جومکانات ھیں اسکے اندر بھی مسجد کی زمین ھےاور وہ مکانات چھت دار ھیں اور جس وقت ان مکانات کو بنایا گیا تھا تو اہل خانہ کو اس کا علم نہیں تھا کہ یہ مسجد کی زمین ہے اور اس زمین پر کبھی سجدہ بھی نہیں کیا گیا ہے تو کیا اس زمین کا معاوضہ لیا جاسکتا ھے یا نہیں؟  جبکہ اھل خانہ اسزمین کی قیمت یا اسکا بدل زمین دینے کے لئے راضی ھیں

جواب کا متن:

Ref. No. 39 / 951

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔جو زمین مسجد کی ہے اس کو مسجد کے ساتھ شامل کردیا جانا ضروری ہے۔ اسکی آسان شکل کیا ہو گی اس کے متعلق کسی قریبی معتبر علماء ومفتیان سے معائنہ کرالیں تاکہ آسان حل نکل سکے۔ 

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1137
تاریخ اجراء :Mar 3, 2018,