سوال
السلام علیکممفتی صاحب عرض یہ ھیکہ ولیمہ میں ۴ یا ۵ طرح کے کھانے بنوانا شرعا کیسا ہے ؟
کیا یہ اسراف مین داخل ھے ؟
اسراف اور تبذیر میں کیا فرق ہے ؟
جواب
Ref. No. 39 /
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ولیمہ مسنون ہے ، حسب گنجائش اس میں مختلف ڈش کےانتظام کی گنجائش ہے۔ گنجائش نہ ہو اور قرض وغیرہ لیکرمحض نام ونمود کے لئے ایسا کرنا جائزنہیں ۔ ضرورت سے زیادہ خرچ کرنا یا برے کاموں میں خرچ کرنا دونوں ممنوع ہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند