سوال کا متن:
سعودی عرب میں تمام وقت کی نمازیں اول وقت میں ہوتی ہیں ،عصر کی نماز کا وقت حنفی مسلک کے مطابق اس وقت نہیں ہوتا جب یہاں نماز ہوتی ہے ، تو کیا اس نماز کو باجماعت ادا نہ کرکے مؤخر کرکے حنفی وقت کے مطابق ( انفرادی یا اجتماعی) ادا کی جاسکتی ہے ؟
جبکہ بقیہ نمازیں تو امام حرم کی اقتداء میں اول وقت میں ہی ادا کی جارہی ہیں۔
جبکہ بقیہ نمازیں تو امام حرم کی اقتداء میں اول وقت میں ہی ادا کی جارہی ہیں۔
جواب کا متن:
Ref. No. 39 / 904
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر قریبی کسی دوسری مسجد میں حنفی وقت کے مطابق نماز ہوتی ہو تو وہاں ادا کرنے کی کوشش کرلیں ، بصور ت دیگر مثل اول میں شافعی المسلک امام کے پیچھے نماز پڑھنے کی بھی گنجائش ہے۔لیکن مسجدوں میں جو جماعتیں ہورہی ہیں انہیں چھوڑکر الگ سے نمازیں اداکرنی مناسب نہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند