سوال کا متن:
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کوئ شخص بینک میں صاف صفائ اور جھاڑو لگاتا ہو تو اسکی تنخواہ حلال ہے یا حرام
جواب کا متن:
Ref. No. 39 / 905
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس کی تنخواہ حلال ہے، تاہم کسی دوسری مناسب ملازمت وغیرہ کی کوشش جاری رکھنی چاہئے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند