سوال کا متن:
السلام علیکم
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا دعا تقدیر بدل سکتی ہے ؟
جواب مفصل اور مدلل مطلوب ہے۔
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا دعا تقدیر بدل سکتی ہے ؟
جواب مفصل اور مدلل مطلوب ہے۔
جواب کا متن:
Ref. No. 39 / 895
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ تقدیر کی بحث وتحقیق میں زیادہ پڑنے کی ضرورت نہیں بلکہ بچنا چاہئے۔ مختصرا سمجھ لیجئے کہ تقدیر کی دو قسمیں ہیں، تقدیر معلق اور تقدیر مبرم۔ تقدیر مبرم میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں البتہ تقدیر معلق میں اس کا امکان ہے ۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند