بیسی میں بیس لوگ ہیں 5لاکھ روپے کی بیسی ہے ہر مساہم ہر مہینے 25ہزار جمع کرتا ہےاور سب ایک شخص کو مل جاتا ہے لیکن بیسی چلانے والاتین مسجدوں کےاخراجات کی تکمیل کے لیے یہ شکل اختیار کی ہے مذکورہ بیسی میں ہر مساہم 21بیسیاں جم

سوال کا متن:

بیسی میں بیس لوگ ہیں 5لاکھ روپے کی بیسی ہے ہر مساہم ہر مہینے  25ہزار جمع کرتا ہےاور سب ایک شخص کو مل جاتا ہے لیکن بیسی چلانے والاتین مسجدوں کےاخراجات کی تکمیل کے لیے یہ شکل اختیار کی ہے مذکورہ بیسی میں ہر مساہم 21بیسیاں جمع کرے بیس مہینہ میں سب شرکاء کو ملے گی اور اکیسویں بیسی مسجد کے نام کی کھلے گی
اب سوال یہ ہے کہ کیا مذکورہ بالا صورت صحیح ہے یا نہیں
ہر مساہم 5لاکھ 25 ہزارجمع کرتا ہے اور بدلہ میں اسکو5لاکھ ہی ملتے ہیں

جواب کا متن:

Ref. No. 39 / 884

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر مسجد میں دینا جبراً نہ ہو بلکہ دینے والے کی مرضی سے ہی ہو تو مذکورہ شکل اختیار کرنے کی گنجائش ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1062
تاریخ اجراء :Jan 8, 2018,