سوال کا متن:
السلام علیکم ورحمتہ اللہ، حضرت مفتی صاحب ایک تحقیق مطلوب ہے عام طور سے یہ بیان کیا جاتا ہے کہ دین کے لئے تھوڑی دیر غور وفکر کرنا ساٹھ /ستر سال کی نفلی عبادت سے افضل ہے دریافت طلب ہے کہ یہ حدیث ہے یا کسی بزرگ کا قول یا اسکی کوئی سند رہنمائی فرمائیں، نوازش ہوگی، فقط والسلام
جواب کا متن:
Ref. No. 39 / 872
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ایسی کوئی روایت ہماری نظر سے نہیں گزری، ہوسکتا ہے کسی بزرگ کا قول ہو اور انھوں نے کسی خاص پس منظر میں کہا ہو؛ البتہ کار ثواب ہے ، دین کی فکر میں لگے رہنا محبوب عمل ہے ان شاء اللہ اس پر ثواب مرتب ہوگا۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند