حضرت، میرے بچے جو کہ پانچ سال کا لڑکا اور تین سال کی لڑکی ہیں میرے ساتھ نہانے کی ضد کرتے ہیں۔ کیا وہ میرے ساتھ نہاسکتے ہیں جبکہ میں نے underwear پہن رکھا ہے؟ وضاحت فرمائیں

سوال کا متن:

Ref. No. 39 / 1092

 حضرت، میرے بچے جو کہ پانچ سال کا لڑکا اور تین سال کی لڑکی ہیں میرے ساتھ نہانے  کی ضد کرتے ہیں۔ کیا وہ میرے ساتھ نہاسکتے ہیں جبکہ میں نے  underwear پہن رکھا ہے؟ وضاحت فرمائیں

جواب کا متن:

Ref. No. 39/1067

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ستر ناف سے لے کر گھٹنے تک ہے، اس کا چھپانا لازم ہے،ستر پورے طور پر چھپاہوا ہے تو پھر بچوں کے ساتھ نہانے میں حرج نہیں ہے، البتہ احتیاط بہتر ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1265
تاریخ اجراء :Jul 5, 2018,