السلام علیکم ورحمة اللہ و براکاتہ۔ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں۔۔ (۱)نماز مغرب میں امام "إياك نعبد وإياك نستعين " بھول جاتا ہے۔ ایسی صورت میں نماز ہوگی یا نہیں؟ (۲ )کسی صاحب نے ایصال ثواب کی ن

سوال کا متن:

السلام علیکم ورحمة اللہ و براکاتہ۔
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں۔۔
(۱)نماز مغرب میں امام "إياك نعبد وإياك نستعين " بھول جاتا ہے۔ ایسی صورت میں نماز ہوگی یا نہیں؟
(۲ )کسی صاحب نے ایصال ثواب کی نیت سے مسجد میں کولر دیا ۔گرمی کی شدت کی وجہ سےامام صاحب کو کولر کی ضرورت پڑی انتظامیہ نے امام صاحب سے پوچھا کیا اسکا استعمال درست ہے؟ تو امام صاحب نے کہا کہ ہمارے لیے اسکا استعمال درست ہے ۔
کیا امام صاحب کا یہ کہنا شرعا درست ہے؟؟؟؟

جواب کا متن:

Ref. No. 39/1048

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔۱/ نمازہوجائے گی۔۲/ امام صاحب کا انتظامیہ کی اجازت سے مسجد کے کولر وغیرہ کا استعمال کرنا درست ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1261
تاریخ اجراء :Jun 28, 2018,