السلام علیکم کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام ۔۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ ایک غیر مسلم افطار میں کھانے کی دعوت کرنا چاہتا ہے آیا دعوت قبول کرسکتے ہیں یا نہیں جواب عنایت فرمائیں۔۔۔

سوال کا متن:

السلام علیکم
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام ۔۔

دریافت طلب امر یہ ہے کہ ایک غیر مسلم افطار میں کھانے کی دعوت کرنا چاہتا ہے آیا دعوت قبول کرسکتے ہیں یا نہیں
جواب عنایت فرمائیں۔۔۔

جواب کا متن:

Ref. No. 39/1070

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اگر سیاسی دعوت نہ  ہواور اپنے کھانوں میں ناپاک چیزوں کی ملاوٹ کرنے کا غالب گمان نہ ہو تو دعوت  قبول کرسکتے ہیں۔ البتہ احتیاط اسی میں ہے کہ کسی  بہانے سے ٹال دیا جائے۔ 

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1244
تاریخ اجراء :May 27, 2018,