كفارة الصلاة کے موجودہ قیمت کیا ہے؟ کیا کفارہ کی قیمت کیا قومی مدرسہ میں دے سکتا ہوں؟؟

سوال کا متن:

كفارة الصلاة کے موجودہ قیمت کیا ہے؟
کیا کفارہ کی قیمت کیا قومی مدرسہ میں دے سکتا ہوں؟؟

جواب کا متن:

Ref. No. 39 / 0000

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                

بسم اللہ الرحمن الرحیم:اپنے علاقہ میں پونے دو کلو گیہوں کی قیمت معلوم کرلیں، پونے دو کلو گیہوں ایک نماز کا فدیہ ہے۔ اس طرح ہر روز کی پانچ نمازوں  کے ساتھ وتر کا بھی فدیہ  اداکریں۔ فدیہ کی رقم کسی بھی غریب ومستحق کو دی جاسکتی ہے۔ قومی مدرسہ میں بھی اگرمستحق طلبہ کو  اس رقم کا مالک بنادیا جائے تو فدیہ ادا ہوجائے گا۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1220
تاریخ اجراء :May 9, 2018,