1. دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
  2. فقہ

اور شوہر تبلیغی جماعت سے گہرے وابستگی رکھتے ہیں ابھی ۲۹/۴/۲۰۱۸ کو وہ بہن کو لیکر ۳ دن کی جماعت میں گئے دور حاضر میں ان بھائ صاحب کا اپنی بیوی کو لیکر مستورات کی جماعت میں جانا کیسا ہے ؟آپ حضرت والا صحیح رہنمائی فرماکر شکری

سوال

اور شوہر تبلیغی جماعت سے گہرے وابستگی رکھتے ہیں ابھی ۲۹/۴/۲۰۱۸ کو وہ بیوی کو لیکر ۳ دن کی جماعت میں گئے دور حاضر میں ان بھائ صاحب کا اپنی بیوی کو لیکر مستورات کی جماعت میں جانا کیسا ہے ؟
آپ حضرت والا صحیح رہنمائی فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

جواب

Ref. No. 39 / 0000

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                

بسم اللہ الرحمن الرحیم: عورتوں کا تبلیغی جماعت میں نکل کر دور دراز کا سفر کرنا پسندیدہ نہیں ، عورتیں اپنے گھروں میں رہیں اسی میں عافیت ہے، اپنی اصلاح کے لئے دینی کتابوں کا مطالعہ وتعلیم زیادہ مفید ہے۔ گھر کا ماحول دینی بنائیں، گھر میں تعلیم کا اور نمازوں کے اہتمام کا نظام بنائیں۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1217
تاریخ اجراء :May 4, 2018,

فتوی پرنٹ