سوال
ہمارا کوئ بچہ نہیں تھا تو میری بیوی نے میرے بھائی کے بچے کو گودلیا تھا اور مرنے سےپلےس اس نے وصیت کی تھی کے میرا جو مرل ہے اس سے میرے اس بچے کی بیوی کو زیور بناکر دیدینا۔ بیوی کے مرنے کے بعد بھائی نے اپنا بچہ واپس لے لیا اب میرے لئے مہرکی ادائیگی کی کیا صورت ہوگی ۔قرآن و حدیث کی روشنی میں مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔جواب
Ref. No. 39 / 0000
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: مہر کا مال عورت کی ملک ہے۔مرنے والے کی وصیت اس کے تہائی مال میں جاری ہوتی ہے۔ لہذا اس عورت کے مرنے کے بعداس کے ایک تہائی مال سے اس گود لئے بچے کی بیوی کو زیور بناکر دیدیاجائے اور بقیہ دو تہائی مال وارثوں کے درمیان بطور میراث تقسیم کرلیا جائے۔ میراث کی تقسیم کے لئے وارثین کی تفصیلات لکھ کر بھیجیں تواسکا جواب لکھاجائے گا۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند