سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہمفتی صاحب ایک مسئلہ دریافت طلب یہ ہیکہ ایک کمپنی ہے اس کو اگر ہم 200 ڈالر دینگے تووہ ہمیں 100 دن تک روزانہ 4 ڈالر دیگی توکیایہ درست ہوگایانہیں جب کہ ہمارے پاس ان پیسوں سے زیادہ آرہےہیں جوہم نے کمپنی کودئے تھے مدلل جواب عنایت فرماکرشکریہ کاموقع عنایت فرمائیں
المستفتی عبدالہادی مظاہری
جواب
Ref. No. 38 / 1194
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ دو سو ڈالر دے کر چار سو ڈالر حاصل کرنا کھلا سود ہے، اس لئے ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ اگر کوئی اور تفصیل ہو تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ استفتاء بھیجیں۔
۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند