سوال کا متن:
Ref. No. 38 / 1166
کیا کوئی وقت ایسا بھی ہے جس میں ہاتھ اٹھاکر یا بغیر ہاتھ اٹھائے دعا مانگنا ناجائز ہو۔
کیا کوئی وقت ایسا بھی ہے جس میں ہاتھ اٹھاکر یا بغیر ہاتھ اٹھائے دعا مانگنا ناجائز ہو۔
جواب کا متن:
Ref. No. 38 / 1147
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ دعاء کے لئے نہ تو کوئی وقت متعین ہے اور نہ ہی ممنوع ہے۔ ادعوا ربکم تضرعا وخفیۃ سے معلوم ہوا کہ ہاتھ اٹھاکر دعاء مانگناتضرع کی ایک شکل ہے اس لئے اس کی بھی ممانعت نہیں، البتہ لازم نہ سمجھنا چاہئے اور دعاء کے آداب کو ملحوظ رکھنا چاہئے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند