سوال کا متن:
مسجد شہید کرکے اگر دو منزلہ بنائ جاے اور پہلی منزل کو دائمی طور پر مکتب اور امام کے لئے حجرہ بنانا کیسا ہے
جواب کا متن:
Ref. No. 38 / 1127
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مسجد شرعی نیچے سے اوپر تک مسجد ہوتی ہے، اس لئے نیچے کے حصہ کو مسجد کے علاوہ کسی اور کام میں دائمی طور پر استعمال کرنا درست نہیں ہے۔ اس کی مسجدیت ختم کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند