السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ:میرا تعلق اندورسے ہے، ہمارے یہاں ایک نئی مسجد تعمیر ہوئی ہے، ہمارے محلہ کی مستورات کی خواہش ہے کہ وہ بھی مسجد دیکھیں کہ مسجد اندر سے کیسی بنی ہے، اسی غرض سے مسجد کے متولی نے یہ فیصلہ کیا کہ

سوال کا متن:

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ:میرا تعلق اندورسے ہے، ہمارے یہاں ایک نئی مسجد تعمیر ہوئی ہے، ہمارے محلہ کی مستورات کی خواہش ہے کہ وہ بھی مسجد دیکھیں کہ مسجد اندر سے کیسی بنی ہے، اسی غرض سے مسجد کے متولی نے یہ فیصلہ کیا کہ رات عشاء کے بعد دس بجے سے گیارہ بجے تک مستورات مسجد میں مسجد دیکھنے صرف ایک دن  آسکتی ہیں۔ اور اس وقت مسجد میں کوئی مرد نہیں رہے گا۔ تو ایسی صورت میں مستورات کو مسجد میں آنے کی اجازت دینا کیسا ہے؟ مکمل جواب عنایت فرمائیں۔

جواب کا متن:

Ref. No. 38 / 1131

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اس کی گنجائش ہے تاہم جو خواتین ناپاکی کی حالت میں ہوں ان کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :898
تاریخ اجراء :Jun 28, 2017,