سوال کا متن:
کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسله کے بارے میں
کہ ہمارے نیلور آندھرا میں نسل در نسل ماہ رمضان میں ایک دن دعوت افطار غیر مسلم کی طرف سے کی جاتی ہے تو اس دعوت افطار کی حیثیت کیا ہے اور واضح رہے کہ غیر مسلم سے رواداری بھی رکھنی ہے
کہ ہمارے نیلور آندھرا میں نسل در نسل ماہ رمضان میں ایک دن دعوت افطار غیر مسلم کی طرف سے کی جاتی ہے تو اس دعوت افطار کی حیثیت کیا ہے اور واضح رہے کہ غیر مسلم سے رواداری بھی رکھنی ہے
جواب کا متن:
Ref. No. 38 / 1132
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔رواداری کی مصلحت کے پیش نظر رمضان میں غیر مسلم کی طرف سے افطار کی دعوت میں شرکت کرنا درست ہے، بشرطیکہ اس کو کوئی سیاسی رخ نہ دیا جائے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند