سوال کا متن:
السلام علیکم ورحمة اللہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں اگر کوئی بوڑھا آدمی اس شدید گرمی میں اپنی ضعیفی کی وجہ سے روزہ رکھنے کی قدرت نہ رکھتا ہو اور اسکے لڑکے کفارہ دینے کیلئے تیار نہ ہوں تو ایسی صورت میں اسے کیا کرنا چاہئے؟

جواب کا متن:
Ref. No. 38 / 1126
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر خود فدیہ دینے کی استطاعت نہ ہو تو توبہ واستغفار کرے ۔ البتہ اگر کبھی روزہ رکھنے کی استطاعت ہوئی تو روزہ رکھنا ، اور فدیہ دینے کی استطاعت ہوئی تو فدیہ دینا لازم ہوگا۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند