سوال کا متن:
Ref. No. 38 / 1106
اگر آدمی نکاح کراتے ہوے مہر بولنا بهول جائے تو کیا نکاح واقع ہوگیا؟
اگر آدمی نکاح کراتے ہوے مہر بولنا بهول جائے تو کیا نکاح واقع ہوگیا؟
جواب کا متن:
Ref. No. 38 / 1196
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مسؤلہ میں نکاح منعقد ہوجائے گا اور شوہر پر مہر مثل واجب ہوگا۔مہر مثل کا مطلب ہے کہ لڑکی کے ددھیالی خاندان کی اس جیسی عورتوں (بہن، پھوپھی)کے مہر کی مقدار کے برابرہو۔ کذا فی الشامی۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند