سوال
Ref. No. 38 / 1101السلام علیکم
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی لڑکے کی ماں کا انتقال ہوگیا اور اسکے باپ نے دوسری شادی کرلی
تو کیا یہ لڑکا اپنے باپ کی دوسری ہونے والی زوجہ کی بہن سے نکاح کرسکتا ہے؟
جواب
Ref. No. 38 / 1092
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ہاں، کرسکتا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند