ہدی جامع مسجد میں اکثر چوری کی واردات ہوتی رہتی ہیں۔ چند ماہ میں متعدد چوریاں ہوچکی ہیں، ۔ نمازی حضرات مسجد میں آنے سے گھبراتے ہیں۔ تو کیا ایسے نازک موقع پر بطور حفاظت مسجد میں کیمرہ لگانا جائز ہے یا نہیں ۔

سوال کا متن:

جواب کا متن:

Ref. No. 38 / 1084

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                

بسم اللہ الرحمن الرحیم: بغیر کسی ضرورت کے کیمرے نصب کرنا درست نہیں ہے، ہاں اگر واقعۃً چوری وغیرہ ہوتی ہے اور کیمرے کی اشد ضرورت ہے، تو حسب ضرورت کیمرہ لگانے کی گنجائش ہے۔ مسجد کے اندرونی حصہ میں نہ لگائیں، اور جتنی ضرورت جہاں ہو وہیں لگایا جائے۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :867
تاریخ اجراء :Apr 10, 2017,