سوال
38 / 1236السلام علیکم ورحمة اللہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سرکار کی
امداد سے مسجد کے اندر وضو کرنے کیلئے سرکاری نل (ہینڈ پمپ ) لگوانا کیسا ہے ؟ اور میں ضلع امبیڈکرنگر اترپردیش سے تعلق رکھتا ہوں اور جبکہ ہمارا حاکم غیرمسلم ہے
جواب
Ref. No. 38 / 1215
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: اس طرح کے سرکاری امداد میں عموماکسی مفسدہ کا اندیشہ نہیں ہوتا ہے ، اس لئے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند