سوال کا متن:
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ اگر زید اپنی بیوی کو یہ کہہ ڈالا کہ میں تم سے بخدا اب ہم بستری نہیں کرونگا لیکن پھر زید نے ہمبستری کرلیا تو اب ایسی صورت میں زید پر کون سا کفارہ ہوگا ؟ کفارہ کی کیا صورت ہوگی؟ اس کفارہ کا مصرف کیا مدرسہ ہوسکتا ہے؟ کیوں کہ آج کے دور میں مساکین کی پہچان مشکل سا ہے .
مجھے امید ہے کہ آپکے جواب سے شرحِ صدر حاصل ہو
مجھے امید ہے کہ آپکے جواب سے شرحِ صدر حاصل ہو
جواب کا متن:
Ref. No. 39 / 0000
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مسئولہ میں زید پر کفارہ یمین اداکرنا لازم ہے۔ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا یا ان کو کپڑے یا غلہ دینا اس کا کفارہ ہے۔ مدرسہ کا طالب علم ہو یا کوئی اور ہو مستحق ہونا ضروری ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند