مفتیان کرام کی توجہ چاہتاہوںمسئلہ : قبر میں لکڑی رکھی جاتی ہے کچھ وقت کے بعد جب دیمک لکڑی کھاجاتی ہے تو قبر بیٹھ جاتی ہے اور گڑھا پڑھ جاتا ہے سوال یہ ہے کہ لکڑی کی جگی پکی اینٹیں یا ماربل ( ٹائلس ) وغیرہ رکھ سکتے ہے؟

سوال کا متن:

Ref. No. 39/ 874

مفتیان کرام کی توجہ چاہتاہوں
مسئلہ  : قبر میں لکڑی رکھی جاتی ہے کچھ وقت کے بعد جب دیمک لکڑی کھاجاتی ہے تو قبر بیٹھ جاتی ہے اور گڑھا پڑھ جاتا ہے
سوال یہ ہے کہ لکڑی کی جگی پکی اینٹیں یا ماربل (  ٹائلس  ) وغیرہ رکھ سکتے ہے؟

جواب کا متن:

Ref. No. 39 / 861

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ قبر کو مضبوط کرنے کے لئے پکی اینٹیں یا بہت مضبوط لکڑی وغیرہ لگانا مکروہ ہے۔ لکڑی صرف اس قدر مضبوط ہو کہ مردہ کے جسم کے خاک میں ملنے سے پہلے  زمین بوس نہ ہو۔ مردہ کے اعضاء جب مٹی میں مل گئے  ہوں اور اس کا نشان وغیرہ سوائے ہڈیوں کے کچھ نہ بچا ہو اور پھر قبر بیٹھ جائے تو اس  میں  کوئی حرج نہیں ہے؛ پھر قبر کو برابر کردیا جائے تو بہتر ہے۔ اور اگر قبر کی علامت باقی رکھنی ہو تاکہ  کوئی اس پر پیر نہ رکھے تو تھوڑی  سی مٹی اوپر کوہان نما بنادی جائے جس سے قبر کی شناخت ہوسکے۔    واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1022
تاریخ اجراء :Nov 14, 2017,