سوال کا متن:
Ref. No. 39 / 857
نوافل اور قضاء عمری نمازوں میں درود ابراہیمی اور دعاء ماثورہ مکمل پڑھنا مشکل ہورہے ہیں، درود ابراہمی کے علاوہ کوئی چھوٹا درود بتائیں جسکو میں قضاء عمری نماز میں پڑھ سکوں، اسی طرح دعاء ماثورہ کی جگہ کوئی چھوٹی دعاء بتائیں۔ تاکہ میں قضاء عمری نمازیں جلدی سے ساری پڑھ سکوں۔

جواب کا متن:
Ref. No. 39 / 846
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ درود ابراہیمی سب درودوں میں افضل ہے وہی پڑھنا چاہئے، تاہم جب اس کو پڑھنا مشکل ہو تو آپ پڑھیں: "اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد وبارک وسلم"۔ دعاء ماثورہ کی جگہ پڑھیں: "ربنا آتنا فی الدنیا حسنۃ وفی الآخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار"/ یا "اللھم اغفرلی" تین بار پڑھیں۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند