کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام فقہ السنہ (مولف سید سابق ) کے بارے میں اس کتاب کو عوام الناس کا پڑھنا یا بچوں کو مسجد میں تعلیم دینا کیسا ہے؟بہت سے علما اس کتاب سے منع کرتے ہیں کہ مولف کا عقیدہ اور مسلک ہمارے اکابر سے الگ ہے!

سوال کا متن:

Ref. No. 39 / 855

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام فقہ السنہ (مولف سید سابق ) کے بارے میں  کہ اس کتاب کو عوام الناس کا پڑھنا یا بچوں کو مسجد میں تعلیم دینا کیسا ہے؟بہت سے علما اس کتاب سے منع کرتے ہیں کہ مولف کا عقیدہ اور مسلک ہمارے اکابر سے الگ ہے!

جواب کا متن:

Ref. No. 39 / 845

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر معتبر علماء نے منع کیا ہےتو اس کی جگہ کسی اور کتاب کا انتخاب کرلیا جائے۔ اور اگر اسی کتاب کو پڑھائیں تو جہاں شبہ ہو اس کو لکھ کر صحیح  بات معلوم کرلیں  کہ صحیح  کیا ہے اور بچوں کو پھر صحیح بات بھی بتادی جائے۔ اس سلسلہ میں بہتر ہوگا کہ کسی قریبی مدرسہ یا عالم سے رجوع کریں، ان کو کتاب دکھاکر اس جیسی دوسری کتاب کی طرف رہنمائی حاصل کرلیں۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1007
تاریخ اجراء :Nov 6, 2017,