سوال
Ref. No. 39 / 847السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کےبارے میں کہ سالی کا اپنے بہنوئی کے سامنے بغیر پردے کے آنا اور ان سے باتیں کرنا درست ہے یا نہیں؟
جواب
Re. No. 39 / 837
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بہنوئی غیرمحرم ہے ، سالی اگر بالغہ ہے تو بہنوئی کے سامنے اس کا آنا اور باتیں کرنا جائز نہیں ۔اس سے احتراز لازم ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند