سوال کا متن:
Ref. No. 39 / 814
السلام علیکم ورحمتہ اللہ، مفتیان کرام ایک روایات کی تحقیق مطلوب ہے ، یہ واقعہ مشہور ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے ایک بوڑھی عورت نے مکہ چھوڑنے کا ارادہ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسکا سامان خود اسکی منزل تک پہونچایا اور پھر اسنے ایمان قبول کرلیا کیا یہ واقعہ صحیح ہے؟ مدلل جواب مرحمت فرمائیں مہربانی ہوگی

جواب کا متن:
Ref. No. 39 / 806
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حدیث کی کتابوں میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ملا، اس لئے اس کو بیان کرنے اور دوسروں تک پہونچانے سے گریز کرنا چاہئے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند