سوال
Ref. No. 37 / 1075کیا جوتے پہن کے وضو کرنا جائز ہے؟
قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی کیجئے گا۔
شکریہ
جواب
Ref. No. 37 / 1071
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: پیر دھونا اور اگر خفین پہنے ہو تو اس پر مسح کرناجبکہ فرض ہے تو جوتے پہن کر وضو کرنے کا کیا مطلب ہے؟ جوتے تو بہرحال اتارنے پڑیں گے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند