زید ایک بیگھہ کھتی کرتا ہے جسمیں کل پچاس من غلہ پیدا ہوتا ہے اسمیں سے پانچ من غلہ کٹائ کرنے والے مزدور کی مزدوری زید نکال دیتا ہے اسطرح سے زید کے پاس 45 من غلہ بچ جاتا ہے سوال یہ ہے کے زید عشر کتنے غلہ کا نکالے گا آیا پچاس

سوال کا متن:

Ref. No. 37 / 1073

زید ایک بیگھہ کھتی کرتا ہے جسمیں کل پچاس من غلہ پیدا ہوتا ہے اسمیں سے پانچ من غلہ کٹائ کرنے والے مزدور کی مزدوری زید نکال دیتا ہے اسطرح سے زید کے پاس 45 من غلہ بچ جاتا ہے سوال یہ ہے کے زید عشر کتنے غلہ کا نکالے گا آیا پچاس من کا یا 45 من کا جو اسکے پاس مزدوری دینے کے بعد بچتا ہے؟ مدلل جواب جلدی دینے کی کوشس کریں گے

نیز زید ایک بیگھہ زمین عمر کو لیز پر دس ہزار کے عوض دیتاہے اب عمر کھیتی کرکے تیس ہزار کماتا ہے اور اسمیں سے دس ہزار زید کو دے دیتا ہے اب عمر بیس ہزار کا اور زید دس ہزار کا مالک ہوجاتا ہے سوال یہ ہے کہ عمر کتنے غلہ کا آیا تیس کا یا بیس ہزار کا اور زید دس ہزار کا یا کل غلہ تیس ہزار کا عشر نکالے گا ؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں عین کرم ہوگا ۔۔۔۔۔

جواب کا متن:

Ref. No. 37 / 1069

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم: مزدوری وغیرہ سب کچھ کی ادائیگی کے بعد جو غلہ بچ جاتا ہے اس میں سے عشر نکالا جائے گا۔ اور دوسرے مسئلہ میں زید اپنی زمین کا کرایہ دس ہزار وصول کرے گا، اور اس کی زکوۃ نکالے گا اگر وہ صاحب نصاب ہوگیا۔ اور عمر اس زمین میں سے جو کچھ کمائے گا، وہ کرایہ وغیرہ ادا کرنے کے بعد جو اس کا مال بچے گا اس میں زکوۃ نکالے گا۔ لہذا صورت مسئولہ میں عمر صرف بیس  ہزار کا عشر نکالے گا نہ کہ کل پیداوار کا۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :684
تاریخ اجراء :Apr 27, 2016,