سوال کا متن:
Ref. No. 37 / 1048
کیا عقیقہ کا گوشت غیر مسلم کو دے سکتے ہیں؟ 2 کیا بڑے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھ سکتے ہیں؟ کیا بڑے جانور میں عقیقہ کرنے کے لئے ایام قربانی کا انتظار کرنا پڑے گا، یا اگر ہم تین بیٹوں اور ایک بیٹی کے عقیقہ کے لئے ایک بڑے جانور کی قربانی درست ہوگی؟ بینوا توجروا

جواب کا متن:
Ref. No. 37 / 1045
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:عقیقہ کا گوشت غیرمسلم کو بھی دے سکتے ہیں۔ بڑے جانور میں لڑکے کے عقیقہ کے لئے دو حصے اور لڑکی کے لئے ایک حصہ رکھنا کافی ہوگا۔ ایام قربانی میں ہونا ضروری نہیں بلکہ دوسرے ایام میں بھی کرسکتے ہیں۔ البتہ اس کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اس جانور میں سے سارے حصے صدقہ وغیرہ کے ہوں۔ چند حصے لے کر باقی گوشت بیچنا جائز نہیں ہوگا۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند