1. دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
  2. فقہ

الکحل ملاہوا پرفیوم استعمال کرنا کیسا ہے ؟ مدلل جواب عنایت فرماکر ممنون فرمائیں

سوال

Ref. No. 1029

الکحل ملاہوا پرفیوم استعمال کرنا کیسا ہے ؟ مدلل جواب عنایت فرماکر ممنون فرمائیں

جواب

Ref. No. 1019

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم: اس کا مدار اس پر ہے کہ الکحل کس چیز سے کشید کیا گیا ہے ، اگر الکحل انگور ، کھجور یا منقی  سے تیار شدہ ہے تو وہ ناپاک ہے اس کا استعمال ناجائز ہے۔آج کل جو پرفیوم بازاروں میں ملتے ہیں ان میں اکثر میں جو الکحل پایا جا تا ہے وہ سبزیوں اور دوسرے نباتات سے تیار کیا جاتا ہے اس لئے ایسے پرفیوم کے استعمال کرنے میں حرج نہیں ہے۔ تاہم جب تک الکحل کی تفصیل کا علم نہ ہو پرفیوم کے استعمال سے اجتناب ہی بہترہے۔ آج کل تو ایسے پرفیوم بھی بازار میں ملتے ہیں جن پر (الکحل فری) لکھاہوتا ہے، ان کو استعمال کرسکتے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :637
تاریخ اجراء :Mar 25, 2016,

فتوی پرنٹ