سوال کا متن:
Ref. No. 1028
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں، گہر کے پالتو کبوتر کے ساتھ دور دراز کے غیر پالتو کبوتر یعنی دوسرے کے کبوتر شامل ہو جاتے ہیں پہر واپس جاتے ہی نہیں،اس کو کہانا یا خرید و فروخت کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب دینے کی زحمت گوارہ کریں عین نوازش ہوگی

جواب کا متن:
Ref. No. 1018
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: جو جنگلی کبوتر ہیں اور وہ کسی کی ملکیت میں نہیں ہیں تو ان کو جو پکڑ لے اسی کی ملک ہوتے ہیں اس لئے اگر آپ کے پالتو کبوتروں کے ساتھ دوسرے کبوتر جو کسی دوسرے کی ملک نہ ہوں آجائیں تو آپ کے لئے ان کو پکڑکر کھانا اور خریدوفروخت کرنا درست ہے، تاہم اگر وہ کسی کی ملک ہوں ، یاملک کی کوئی خاص علامت ہوتو پھر ان کو پکڑنا درست نہیں ہے؛ اگر پکڑلیا اور مالک آگیا تو اس کو لوٹانا ضروری ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند