زید کی بیوی چند بچوں کو چھوڑ کر انتقال کرگئی۔ زید نے بیوی کے انتقال کے بعد اپنیہ لڑکی کی شادی کردی۔ لڑکی کی شادی کے بعد زید نے کسی عورت سے نکاح کرلیا، نکاح کے بعد اب زید کا انتقال ہوگیا، زید کی دوسری بیوی عدت کے ایام میں

سوال کا متن:

Ref. No. 995

زید کی بیوی چند بچوں کو چھوڑ کر انتقال کرگئی۔ زید نے بیوی کے انتقال کے بعد اپنیہ لڑکی کی شادی کردی۔  لڑکی کی شادی کے بعد زید  نے کسی عورت سے نکاح کرلیا، نکاح کے بعد اب زید کا انتقال ہوگیا، زید کی دوسری بیوی عدت کے ایام میں آیا زید کے داماد سے پردہ کرے گی یا نہیں ؟
سلیم احمد

جواب کا متن:

Ref. No. 984

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم: اس سلسلہ میں اصول یہ ہے کہ جن عورتوں سے نکاح جائز ہوتا ہے ان سے پردہ بھی  لازم ہوتاہے، اور جو عورتیں محرمات  ابدیہ ہوں ان سے پردہ لازم نہیں ہوتا ہے۔  صورت مذکورہ میں زید کی دوسری بیوی سے زید کے داماد کا پردہ لازم ہے۔   اور جن عورتوں سے پردہ ہے ان سے ہر حال میں پردہ ہے؛ عدت کے ایام میں اور عدت کے ایام کے علاوہ میں  بھی ان سے پردہ لازم ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :614
تاریخ اجراء :Mar 8, 2016,