سوال کا متن:
Ref. No. 38 / 1020
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں
عام طور پر جو لوگ جینس اور شرٹ پہن کر نماز پڑھتے ہیں تو سجدے کی حالت میں انکی ستر کا کچھ حصہ کھل جاتا ہے تو انکی نماز درست ہوگی یا نہیں؟
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں
عام طور پر جو لوگ جینس اور شرٹ پہن کر نماز پڑھتے ہیں تو سجدے کی حالت میں انکی ستر کا کچھ حصہ کھل جاتا ہے تو انکی نماز درست ہوگی یا نہیں؟
جواب کا متن:
Ref. No. 38 / 1003
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: اگر دوران نماز سترکا چوتھائی حصہ یا اس سے زیادہ کھُل جائے تو اس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔ ناف سے لیکر گھٹنے تک پورا ستر ہے جس کا چھپانا فرض ہے، اس کا خیال رکھنانماز کی صحت کے لئے ضروری ہے۔واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند