سوال
Ref. No. 38 / 1000زید مدرسہ میں پڑھ رہاہےاپنی حالت کے اعتبار سےنہ مالدارہےاورنہ غریب بلکہ اوسط درجہ کاہے۔ کیازیدکیلئے صدقہ کاپیسہ اپنی ضروریات کیلئے خرچ کرنا درست ہے یعنی میں یہ پوچھ رہاتھا کہ کھاناتو مدرسے کا ہی کھاتاہےلیکن کوئی دوسرا آدمی اسکو گاڑی کا صدقہ نکال کے دےرہاہےتوکیااس پیسےکو اپنی ضروریات کے لئے خرچ کرسکتاہے?
جواب
Ref. No. 38 / 994
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: آج کل عموما متوسط درجہ کا آدمی غریب نہیں ہوتا جسکو صدقہ کی رقم دی جاسکے۔ لہذا اگر زید کی مالی حالت درست ہے اور مالک نصاب ہے تو زکوۃ کی رقم سے کھانا کھانا یا زکوۃ کی رقم اپنے استعمال میں لانا درست نہیں ہے۔ اس لئے پہلے زید کی مالی حالت دریافت کرلی جائے، ورنہ زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند