سوال
Ref. No. 38 / 998السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں مفتیانِ کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ بینک میں سودآتاہے کیااسے بیت الخلاء وغیرہ میں لگاسکتے ہیں یانہیں
جواب
Ref. No 38 / 996
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: بینک سے سود لے کر غرباء ومساکین پربلانیت ثواب صدقہ کردینا واجب ہے، اس کو کسی رفاہی کام میں صرف کرنا یا بیت الخلاء وغیرہ میں لگانا درست نہیں ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند