سوال
Ref. No. 38/869کیافرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں۔ میں ایک عورت سے نکاح کرنا چاہتاہوں جوکہ وہ شادی شدہ ہے ۔ وہ دس سال سے اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہتی ہے۔ اور اس کے شوہر نے ابھی تک اس کو طلاق نہیں دیا ہے۔ کیا میں اس سے نکاح کرسکتا ہوں؟
جواب
Ref. No. 38/862
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: بشرط صحت سوال صورت مسؤلہ میں جب تک شوہر طلاق نہ دیدے اس عورت سے کسی دوسرے کا نکاح حرام ہے۔ وہ عورت پہلے شوہر سے طلاق حاصل کرے، عدت گزارے اس کے بعد ہی آپ کا نکاح اس سے ممکن ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند