سوال
Ref. No. 38/836علماء کیا فرماتے ہیں کہ امتیاز نے کہا کہ اگر میرا نکاح ام زرین کے علاوہ کسی اور لڑکی سے کیا گیا تو اس کو تین طلاق ۔ تو کیا طلاق ہوجائے گی۔ اگر طلاق ہوگئی اور اس کے بعد ام زرین کا نکاح کسی اور کے ساتھ ہوگیا یا ام زرین انتقال کرگئی تو ایسی صورت میں کیا امتیاز کسی اور سے نکاح کرسکتا ہے؟
جواب
Ref. No. 38/827
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: بشرط صحت سوال ایسی صورت میں اگر ام زرین کے علاوہ کسی اور سے نکاح کیا گیا تو اس منکوحہ پر طلاق واقع ہوجائے گی۔ اب اگراس کے بعدام زرین کے علاوہ کسی دوسری لڑکی سے نکاح کیا تو یہ نکاح درست ہوگا۔ اس کا شرطیہ جملہ صرف پہلے عقد سے متعلق ہوگا۔
۔واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند