سوال
Ref. No. 38/837جانور کو ذبح خانہ میں ذبح کرنے سے پہلے کرنٹ کا شوک لگایا جاتا ہے جس سے وہ ادھمرہ ہو جاتا ہے پھر اس کو ذبح کر دیا جاتا ہے کیا ایسا کرنا درست ہے اور کیا اس طرح ذبح کرنے کی کمائ جاءز ہے یا نہیں
جواب
Ref. No. 38/828
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: اس طرح ذبح کرنے سے گریز کرنا چاہئے تاہم اگر کرنٹ لگنے سے اس کی موت واقع نہ ہو تو اس کو ذبح کردینے سے جانور حلال ہوجائے گا۔ البتہ اس میں کوشش ہو کہ جانور کو تکلیف کم سے کم ہو۔ پھر کرنٹ لگنے پر اگر کوئی جانور مرگیا اور اس کی جان نکل چکی ہے تو اب چھری پھیردینے سے وہ حلال نہ ہوگا۔ حلت وحرمت کا معاملہ ہے اس لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند