سوال
Ref. No. 38/810حج کے سفر میں عورت کے لئے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں چالیس نمازیں جماعت کے ساتھ پڑھنی ضروری ہے?? کیا گھر میں پڑھنے سے چالیس نمازوں کا ثواب نہیں ملے گا؟ ۔
جواب
Ref. No. 38/798
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: ایسا کچھ ضروری نہیں ہے، بلکہ عورتوں کے لئے مسجد نبوی اور مسجد حرام میں نماز پڑھنے سے اپنے مکان میں پڑھنا زیادہ ثواب کا باعث ہے۔ کذا فی کتب الفقہ۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند