سوال
Ref. No. 845کیا فرماتے ھیں مفتیان کرام
مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں:
::
میرے کچھ دوست غير مسلم ھیں وہ اپنے برتھڈے جنم دن میں دعوت دیتے ھیں اور اگر ناجائیں تو تو وہ ناراضگی کا اظہار کرتے ھیں یا زبردستی کرتے ہیں یا بہت ہی زیادہ خوشامد کرتے ھیں تو کیا اس صورت حال میں شرکت کرنا جائز ھے یا ناجائز؟
ناچیز محمد اعجاز راھی
کشنگنج
جواب
Ref. No. 839 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم-: یوم پیدائش منانا غیراسلامی طریقہ ہے، ایسے غیرمعقول تقریبات میں شرکت ناجائز ہے۔ آپ اپنے دوست کو سمجھائیں کہ اسلام میں اس کو منع کیا گیا ہے اور ہمیں اس کا خیال رکھنا لازم ہے۔ اگر وہ سمجھدار ہوں گے تو اصرار نہیں کریں گے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند