1. دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
  2. نکاح و شادی

کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلےکےبارےمیں کہ اگر کوئی شخص کسی کی لڑکی کا رشتہ لگانے پر 10 ،20 ہزار رقم مانگےاور اگر رقم نہ دیں تو مناسب رشتہ نہیں ملتا تو اس شخص کو اتنی رقم دیکر لڑکی کا رشتہ کرانا اور اس شخص کیلئے اس طرح

سوال

Ref. No. 834

کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلےکےبارےمیں کہ اگر کوئی شخص کسی کی لڑکی کا رشتہ لگانے پر 10 ،20 ہزار رقم مانگےاور اگر رقم نہ دیں تو مناسب رشتہ نہیں ملتا تو اس شخص کو اتنی رقم دیکر لڑکی کا رشتہ کرانا اور اس شخص کیلئے اس طرح کی رقم لینا ،مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟جواب دیکرشکریہ کاموقع عنایت فرمائیں
آپ کاعزیز فروغ احمد رحمانی

جواب

Ref. No. 831 Alif

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                         

بسم اللہ الرحمن الرحیم-:  کسی لڑکے یا لڑکی کا رشتہ مناسب جگہ طے کرنا یا کرانا بھی نیکی ہے، بغیر اجرت کے  نیک کام کرنا باعث اجر وثواب ہے۔ تاہم اگر کوئی شخص اس پر کسی رقم کا مطالبہ کرے تو کوئی حرج نہیں ہے۔  واللہ تعالی اعلم  بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :509
تاریخ اجراء :Nov 16, 2015,

فتوی پرنٹ