سوال
Ref. No. 1294السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں ایک مدرسے کا مہتمم ہوں/مجھے ایک ضروری مسٔلہ دریافت کرنا ہے ۔
بسااوقات مدرسے سے طلبہ فرار ہو جاتے ہیں ۔ اور سامان(بستر پیٹی پیسے وغیرہ) چھوڑ جاتے ہیں۔ تو کیا حکم ہے انکے پیسوں کا۔ کہ مہینوں لینے نہیں آتے تو ان کا کیا کیا جائے۔
جواب
Ref. No. 1255
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم-: ان طلبہ کے سامان آپ کے پاس امانت ہیں ، ان کا سامان ان کے گھروں پر بھیج دیا جائے، یا ان کے گھر رابطہ کرکے ان کو مدرسہ کے دیگر طلبہ پر خرچ کرنے کی اجازت لے لی جائے۔ بغیر ان کی مرضی کے خرچ کرنا یا اپنے استعمال میں لانا درست نہیں ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند