سوال کا متن:
Ref. No. 964
السلام علیکم ورحمۃ الله .کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسلہ ذیل کے بارے میں
مسجد کے نیچے کے حصہ میں نماز نہ پڑھنا جبکہ وہی اصل مسجد ہے، اوپر کی منزل میں بلا وجہ نماز پڑھنا کیسا ہے؟ المستفتی حافظ آفتاب احمد

جواب کا متن:
Ref. No. 960
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: بلا کسی وجہ شرعی کے اوپر کی منزل میں نماز پڑھنا اور نیچے کے حصے کو چھوڑدینا مکروہ ہے۔لہذا نماز نیچے کی منزل میں ہی پڑھی جائے ۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند