سوال
Ref. No. 959ایک طالب علم نے مدرسہ میں رہنے کا پورے سال کا ارادہ کیا ہے اور اسکا گھر مدرسہ سے 80 کلو مٹر کی دوری پر ہے اور وہ ہر جمعرات کو گھر جاتا ہے
تو کیا یہ طالب علم پورے ہفتے مسافر کی حالت میں رہیگا یاپھر اسکی پورے سال کی نیت کا اعتبار کیا جائے گا کے وہ مقیم رہے ؟ احمد قاسمی
جواب
Ref. No. 955
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: بشرط صحت سوال یہ طالب علم پورے ہفتہ مسافر کی حالت میں رہے گا، اور نماز قصر کرے گا۔ اس نے مدرسہ میں آتے جاتے رہنے کی نیت کی ہے، پورے سال ایک ہی سفر میں ٹھہرنے کی نیت نہیں ہے اس لئے جب تک ١٥ /دن یا اس سے زیادہ کی نیت سے نہیں ٹھہرے گا وہ قصر ہی کرتا رہے گا۔ واللہ اعلم بالصوا ب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند