سوال
Ref. No. 958کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں !،،،،،زید اپنی زندگی ہی میں کچھ رقم اپنے ورثہ کے درمیان تقسیم کرنا چاہتاہے تو کس طرح کرے آیا جسطرح وفات کے بعد میراث کی تقسیم ہوتی ہے یا کسی اور طریقہ پر ؟
جواب
Ref. No. 954
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: زید اپنی ملکیت میں مکمل بااختیار ہے، چاہے برابر تقسیم کرے اور یہ بہتر ہے اور چاہے حصہ میراث کے اعتبار سے تقسیم کرے اور چاہے تو کسی کوکچھ کم اور کسی کچھ کو زیادہ جیسی ضرورت ہو دیدے تاہم اس کا خیال رکھے کسی پر عرفاً ظلم نہ سمجھاجائے؛ ورثہ کے علاوہ کسی اور کو بھی کچھ دینا چاہے تو دے سکتا ہے ، اس کو اپنی ملکیت میں تصرف کا مکمل اختیار ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند