سوال
Ref. No. 951السلام علیکم ورحمہ اللہ
کیافرماتے ھیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں
.۔غیروقف زمین پرمسجد بنانااور نمازپڑھنا کیساہے
جبکہ زمین قانونی اعتبار سے مسجد کے نام نہیں کی گئ ھے۔۔؟
جواب مرحمت فرمائیں
شکر یہ
المستفتی
محمد نعمان ارریہ
جواب
Ref. No. 948 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: اگر کوئی زمین وقف شدہ نہیں ہے بلکہ کسی کی ملکیت میں ہے تو وہ مسجد شرعی نہیں ہوگی؛ اس میں نماز درست ہوجائے گی تاہم مسجد شرعی کا ثواب حاصل نہیں ہوگا۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند